اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کر لی

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کےمطابق منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب رواں ماہ کی  4 تاریخ کو  لاہور میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے گھر والوں نے شرکت کی۔

اس حوالے سے اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں میرے گھر والوں کے علاوہ کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔

نکاح کے خاص موقع پر اداکارہ ثمینہ احمد نے آف وائٹ رنگ کی ساڑھی پہنی تھی جب کہ منظر صہبائی نے بھی آف وائٹ شرٹ پر ویسٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔

کورونا وائرس کی اس مشکل ترین صورتحال میں اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment