گوگل کی ایپ ‘زوم’ کے استعمال پر پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق کووِڈ 19 کے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں فری ویڈیو کالنگ اور کانفرنسنگ کی سہولت کی وجہ سے “زوم” ایپ کے استعمال میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

گوگل نے گزشتہ ہفتے اپنے ملازمین کو” زوم ” ایپ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ای میل کی جس میں بتایا گیا کہ جلد گوگل کی فراہم کردہ مشنیوں میں “زوم ” استعمال نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ زوم کے مدمقابل گوگل کی اپنی سروس بھی موجود ہے جسے “میٹ” کہا جاتا ہے مگر “زوم” کی مقبولیت کا اندزہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل کے اپنے ملازمین اس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ”دی ورج” کو گوگل کی ترجمان نےبتایا کہ حال ہی میں ہماری سیکورٹی ٹیم نے ملازمین کو آگاہ کیا کہ “زوم” گوگل کے سیکیورٹی معیارات پر پورا نہیں اترتی، اس لیے گوگل کے ملازمین کو فراہم کردہ کمپیوٹرز پر یہ قابل استعمال نہیں رہے گی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں