کورونا وائرس: پاکستان علاج دریافت کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

اسلام آباد: رپورٹ کے مطابق امریکی قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

اس بارے ڈاکٹر عمرفاروق کا کہنا تھا پچیس، پچیس مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے، ایک گروپ کو 2 ادویات ارتھرومائسین اور کلورو کوائن دی جائیں گی۔ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلورو کوئن کا تجربہ کیا جائے گا۔ تیسرے گروپ میں شامل پچیس مریضوں کیلئے روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کا چناؤ ان کی صحت،عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر ہوگا، عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment