شرجیل خان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی پر راشد لطیف کی مخالفت


کراچی: راشد لطیف(سابق کپتان،وکٹ کیپر بیٹسمین) نے شرجیل خان کی ٹیم میں متوقع واپسی کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ میچ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرزکو سزامکمل کرنے کے بعد صرف ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دی جائے،پاکستان کی شرٹ پہننے کی دوبارہ اجازت دینا مناسب نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالےسے ملکی قوانین میں ترمیم لانا ضروری ہے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس معاملےپرقانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز وقت کی ضرورت ہےلیکن فیصلہ دونوں بورڈز کا اختیارنہیں،یہ حکومتوں کا معاملہ ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ قومی ٹیم میں شعیب ملک اورمحمد حفیظ کی جگہ کوکوئی خطرہ نہیں، رمیز راجا کی جاب ہے پلیئرز پر بولنا وہ اپنا کام کر رہے ہیں، ملک اور حفیظ اپنے گیم پر فوکس کریں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.