قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ چین سے خصوصی سامان لیے وطن پہنچ گیا


اسلام آباد: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیے پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات  کے مطابق پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا پرواز پی کے 8852 بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

عبداللہ خان نے کہا کہ چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں  وینٹی لیٹر، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ ہیں۔ کارگو طیارہ نہ ہونے کے باجود چین سے امدادی سامان کی سپلائی کو یقینی بنایا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچا تھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.