ملتان: احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان: ریسکیو کے مطابق ملتان میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ایک خاتون جاں بحق اور20  سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں واقع قاسم پور سینٹر میں احساس پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچی ہے۔رقم تقسیم کرنے کا مرکز ایم اے جناح ہائی اسکول میں قائم کیا گیا تھا جہاں پولیس کی نفری بھی تعینات تھی۔

بھگدڑ مچنے کی اطلاع پر ریسکیو‌ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں‌ بحق ہونے والی خاتون کی عمر70 سال سے زائد ہے جو حکومت کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم لینے کے لیے آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment