میانوالی میں ژالہ باری نے تباہی مچا دی


میانوالی: گذشتہ رات ہونے والی ژالہ باری سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ، ژالہ باری سے کئی پرندے مر گئے ، گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ 

ایم این اے امجد خان کا کہنا ہے ضلع میانوالی میں گندم کی تیاراسی فیصد گندم مکمل تباہ ہو گئی ہے جس سے کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔  

ڈی سی میانوالی نے علاقے میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اہل علاقہ نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.