پاکستان علماء کونسل نے عوام الناس کو پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی تصادم سے منع کر دیا

نماز جمعہ كى بجاےنماز ظہر گهروں ميں ادا كريں؛ پاكستان علماء كونسل


اسلام آباد: کورونا کے پھیلاو سے بچاو کے پیش نظر پاکستان علماء کونسل نے عوام الناس کو پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی تصادم سے منع کر دیا۔

پاكستان علماء كونسل  کا کہنا ہے کہ عوام الناس نماز جمعہ كے لیے انتظاميہ اور پوليس سےتصادم نہ كريں۔ نماز جمعہ كى بجائے نماز ظہر گهروں ميں ادا كريں۔

احتياطى تدابير كو اختيار كرنا وقت کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفى کا کہنا ہے کہ پاكستان علماء كونسل اور تمام مكاتب فكر كےعلماء متفق ہیں كہ موجوده حالات میں اجتماعات سےگريز كرنا چاہیے۔

شريعت اسلاميہ تكليف دينےاور لينے سےبچنےكا حكم ديتى ہے۔  طاہر اشرفی  نے کہا کہ رمضان المبارك ميں تراويح اور نمازوں كے بارے میں آج حكومت كو اپنا موقف پيش كريں گے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.