کورونا وائرس سے بچنے انوکھا انداز، استری کا استعمال ہونے لگا، ویڈیو دیکھیں


نئی دہلی: بینک میں کام کرنے والے ملازم نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ساتھ استری رکھ لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی بینک کا کیشئرعوام سے لین دین کے دوران اپنے پاس استری رکھتا ہے اور وہ باہر سے آنے والے چیک پر گرم استری پھیرتا ہے تاکہ وائرس ختم ہوجائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے کیشئر کو چیک دیا تو اُس نے اسے چمٹے کی مدد سے اٹھایا اور پھر اُس پر گرم استری پھیر دی۔

بینک کیشئر کےاس اقدام کو دیکھ کر بینک میں بیٹھے ہوئے دیگر لوگ حیران ہوئے اور وہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ کیشئر کا ماننا ہے کہ چیک یا کرنسی پر گرم استری پھیرنے کے بعد وائرس ختم ہوجاتا ہے اور وہ اسے متاثر نہیں کرسکتا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.