کیا پالتو جانوروں سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے؟


واشنگٹن: سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں اس بات سے پردہ اٹھایا ہے کہ بلیاں کووڈ 19 کو پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس نے دنیا بھر کے سائنس دانوں کو پریشان کررکھا ہے کیونکہ ابھی تک حتمی طور یہ فیصلہ نہیں ہوسکا ہے کہ وائرس قدرتی ہے یا کسی نے جان بوجھ کر چھوڑا ہے۔

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیاں تیزی سے کوویڈ 19 وائرس کی شکار ہوسکتی ہیں، لہذا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو انسانوں اور جانوروں کے درمیان وائرس کی منتقلی کے معاملے پر باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا۔

ایک تحقیق کا میں یہ پتا لگایا گیا کہ وائرس کون کون سے جانوروں کو متاثر کرسکتا ہے اور پھر جانور سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس کتے، مرغیاں اور بطخوں کو متاثر نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سائنس دانوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس پھیلنے کا سبب چین میں کھائی جانے والی چمگاڈریں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست امریکا میں چڑیا گھر کے شیروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جن میں انسانوں سے وائرس منتقل ہوا تھا۔

تحقیقاروں کے مطابق سوائے چند ایک بلیوں اور کتوں کے علاوہ اس بات کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے کہ پالتو جانور وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.