کورونا وائرس: تھائی لینڈ میں نوزائیدہ بچوں کی خصوصی حفاظت

  تھائی لینڈ: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نومولود بچوں کے چہرے پر خصوصی شیلڈ لگائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے عملے کی جانب سے بھی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں جن میں نوزائیدہ بچوں کے چہروں پر شیشے کی طرح شفاف شیلڈ یا ماسک پہنائے گئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کمسن افراد اور بزرگوں کو جلدی متاثر کرتا ہے اس لیے اُنہیں اس وائرس سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات لازم ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود بچوں کو حفاظتی شیلڈ پہنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment