کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنا کر کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں ان  کو فنکشنل بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی ہیں جنہیں خراب وینٹی لیٹر کی مرمت سمیت ٹیکنکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہےپاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔

 وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا پاکستان وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس نہیں بناتا تھا مگر آج پاکستان اپنے وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس بنانے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ڈریپ نے قانونی کاروائی مکمل کر لی ہے مینوفکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے کہ ہم مل کر کورونا کو شکست دیں گے انشاء اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment