مفتی عبدالقوی صنف نازک کے دیوانے نکلے

ہمیشہ تنازعات کی ضد میں رہنے والے مفتی عبدالقوی نے آن آیئر پروگرام میں اینکر پرسن کو ہی پروپوز کرڈالا۔ خوبصورت نوجوان اینکر سومی خان نے اپنے پروگرام میں مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ سے نکاح کرنا پسند کریں گے؟
حسن کے دیوانے مفتی عبدالقوی نے خاتون اینکر کے سوال کا جواب نہ صرف ہاں میں دیا بلکہ ان کو اپنی شرائط بھی بتا دیں۔
پہلی شرط کہ آپ منکوحہ تو نہیں، دوسری یہ کہ اگر میری طرف سے یہ پروپوزل آجائے تو اپ ناراض تو نہیں ہونگی اور تیسری یہ کہ یہاں جتنے لوگ موجود ہیں بات صرف ان تک ہی رہے گی۔
حریم شاہ کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس حریم شاہ کی ملاقات کی ویڈیو موجود ہے۔ ان سے ملاقات کا دن تاریخ اور رات کے وہ لمحے جب وہ میرے پاس تھیں سب یاد ہیں۔ لیکن میں مفتی عبدالقوی ہوں حریم شاہ نہیں۔
قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس ملوث نہیں ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان گیا ہوں وہاں کی اداکاراوں سے ملاقات بھی ہوئی اور کئی کئی بار ان کی طرف سے آفرز بھی موصول ہوئیں۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ میں بیرون ممالک جاتا رہا ہوں۔ بادشاہوں کے ساتھ میرے مراسم تھے اگر کوئی ضرورت محسوس ہو تو وہاں بھی خاتون سے نکاح کرتا ہوں اس میں کوئی گناہ نہیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ شادی ایک کرو نکاح دو کرو تین کرو چار کرو کوئی قباحت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment