مولوی کا انکار، ڈاکٹر نے کورونا سے جاں بحق مریض کو غسل دے کر جنازہ پڑھا دیا


شانگلہ: کورونا وائرس سے متاثر شخص کے انتقال کرجانے پر مولوی کے نماز جنازہ پڑھانے سے انکار پر ڈاکٹر نے خود میت کو غسل دے کر جنازہ پڑھایا اور تدفین بھی کردی۔

پاکستان میں کام کرنے والی عالمی ویب نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔

ڈاکٹرحافظ ثنا اللہ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے فوت ہونے والا شخص دور دراز علاقے سے آیا تھا۔

جب ایک مقامی مولوی صاحب سے رابطہ کیا کہ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے خوف آتا ہے۔ کورونا وائرس کے مریض کی جنازہ نہیں پڑھا سکتا۔

ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ خود حافظ قرآن ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ میت کو غسل کیسے دیا جاتا ہے اور نماز جنازہ کیسے پڑھائی جاتی ہے۔

انہوں نے مولوی صاحب کا نام نہیں بتایا مگر مولوی صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ خود پڑھا دیں۔ جس پر انہوں نے پھر میت کو غسل دیا اور نماز جنازہ بھی پڑھائی جس میں ٹی ایم اے اور اسپتال کا عملہ شریک ہوا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ انہوں نے غسل دینے کے بعد میت کو پلاسٹک میں بند کر کے کفن چڑھایا اور پھر میت کو تابوت میں رکھا۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو قبر میں اتارنے تک کا کام بھی انہوں نے خود سرانجام دیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.