کورونا وائرس: ایشیاء کپ پر خدشات کے بادل مزید گہرے ہونے لگے

ایشیاء کپ پر کورونا وائرس کے سبب خدشات کے بادل مزید گہرے ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہےجبکہ ستمبرمیں شیڈول ایونٹ کی میزبانی پاکستان کوکرنی ہے۔

پی سی بی کے چیئرپرسن احسان مانی نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کوانٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایشیا کپ کے بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا، غیر یقینی صورتحال ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسی طرح کے حالات ہیں، کوئی نہیں جانتا کہ ستمبر میں حالات کیسے ہوں گے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ماہ میں حالات میں بہتری آنے لگیں۔

خیال رہے ستمبرمیں شیڈول ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد وینیو کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام امور تعطل کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment