ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد4788 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق اور 4788 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2336 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1214، بلوچستان220، خیبرپختونخوا 656، اسلام آباد 113، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 762 مریض صحتیاب اور 71 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سےسندھ 22، پنجاب 19، کے پی 25، گلگت بلتستان 3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment