کورونا لاک ڈاون: بھارت کے آئی سی سی امپائر انیل چودھری کا دلچسپ کارنامہ

ممبئی: بھارتی آئی سی سی امپائر نے دلچسپ کارنامہ کر ڈالا ،موبائل کے سگنلز کی تلاش میں درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق انیل چودھری بھارتی آئی سی سی کے نامورامپائر ہیں اور شاملی میں واقع کاندھلہ کے گاؤں ڈاگرول سے تعلق رکھتے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے گاؤں میں ہی پھنس گئے ہیں۔

عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ہرطرح کی کرکٹ ٹھپ ہے اور آئی پی ایل بھی 15 اپریل تک ملتوی ہے، اس کے شروع ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی امپائر انل چودھری کو عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انیل چودھری کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں موبائل نیٹ ورک کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے ، جس سے انہیں زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاؤں میں نیٹ ورک ٹھیک سے نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی امپائروں کی ویڈیو کانفرنسنگ سے منسلک نہیں ہو پاتے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کے حصول کے لئے انہیں کھیتوں کی طرف جانا پڑتا ہے اور سگنل حاصل کرنے کے لئے درخت پر بھی چڑھنا پڑتا ہے۔ درخت پر چڑھنے سے کچھ بات تو ہو جاتی ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار کافی کم رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment