کورونا وائرس کا مریض لاہور سے میانوالی فرار ہو گیا

لاہور: ذرائع کے مطابق مریض کا چند دن پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا مگر رپورٹ میں تاخیر  کے باعث مریض بذریعہ ٹرک لاہور سے میانوالی پہنچ گیا۔

مریض کو ٹیلی فون پر بتایا گیا کہ  لاہور میں ہونیوالے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مریض کو قریبی اسپتال سے فوری رجوع کرنے کا کہا گیا۔

پولیس اور ہسپتال رپورٹ کے مطابق مریض گلبرگ لاہورمیں ایک سکول کا سکیورٹی گارڈ ہے۔ مریض کے دو بھتیجے کورونا کی وجہ سے میو اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں ۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال میانوالی کے مطابق مریض کی طبعیت خراب ہوئی اور ڈائریا کی شکایت سے ڈی ایچ کیو میانوالی رپورٹ ہوا۔ مریض نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے حوالے سے رپورٹ ڈاکٹروں کو نہیں دکھائی۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال میانوالی کے مطابق مریض نے کچھ دیر کے بعد ڈاکٹروں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا کہا۔ 

مریض نے اپنے اس عمل سے اسپتال کے عملے کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment