پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیوز کیلئے مزید 100 وینٹی لیٹرز گیارہ اپریل تک پہنچ جائیں گے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں، صوبے میں سات لیبارٹریز کی روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے،راولپنڈی، بہاولپور، وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں، جیلوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو دو ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب جیل کیلئے مناسب جگہ کے تعین کی ہدایات دی ہوئی ہیں, رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے جیل ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیے، احساس پروگرام کے ذریعے کرونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment