چلی؛ لاک ڈاون کا شکار پینٹر کھانے کے بغیر رہ سکتا ہے پینٹنگ کے بغیر نہیں


وال پراسیو: چلی میں جہاں کروڑوں افراد گھروں میں بند ہیں تو وہیں، پینٹر  "ہمبرٹو” سڑک پر بیٹھا ہے،کیونکہ اب اس کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں بچا۔ لوگوں نے پینٹنگز بنوانا بھی بند کر دیں ہیں۔
ایسے میں بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے وہ گھر کا کرایہ بھی نہیں دے پایا۔اس وجہ سے مالکان نے اس گھر سے نکال دیا۔ انہیں یہ بھی خدشہ تھا کہ بزرگ ہونے کی وجہ سے یہ کورونا سے بیمار ہو سکتا ہے اور مرجانے کی صورت میں نیا مسئلہ کھڑا کر دے گا۔
وال پراسیو  میں لوگ خوف کی وجہ سے بھی اس کی مدد نہیں کر رہے کیونکہ اس کے پاس ماسک اور گلوز نہیں۔ہمبرٹو کا کہنا ہے کہ کچھ خدا ترس لوگ کھانا دینے آئے تو اس نے ان سے پینٹس کی فرمائش کی جو اسے مل گئے تو اس نے دوبارہ پینٹگ شروع کر دی۔ کیونکہ وہ کھانے کے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن پینٹنگ کے بغیر نہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.