کرونا کی وجہ سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر معمر افراد کو گود لینے کی مہم شروع کر دی

یورپ میں اولڈ ایج ہومز، کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں  اور انہی ہومز میں اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے،ایسے میں لوگوں نے معمر افراد کو گود لینے کی مہم کا آغاز کیا ہے،برطانیہ کے علاقے سرے سے شروع ہونے والی مہم تیزی سے پورے ملک میں مشہور ہو رہی ہے،
جس میں کسی گھر میں رہائش اختیار کرنے میں دلچسپی رکھنے والے معمر افراد بھی شامل ہو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں پہلے بزرگ افراد کو گھر کے افراد سے آن لائن ملاقات کرائی جاتی ہے۔جس کے بعد اگر دونوں فریقین راضی ہوں تو انہیں گود لینے کی کارروائی شروع ہو جاتی ہے۔

کرونا کی وجہ سے اولڈ ایج ہومز نے بھی اپنی کاغذائی کارروائی محدود کر دی ہے اور لوگوں کو تحفظ کی خاطر اولڈ ایج ہومز سے جانےکی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment