آن لائن کلاسز شروع کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کے تعاون سے ٹیلی سکول ٹی وی چینل لانچ کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کا پہلا ٹیلی سکول چینل لانچ کریں گے۔ وزارت تعلیم نے آن لائن تعلیم کیلئے  10  گھنٹے کا وقت مختص کیا ہے۔ ٹیلی سکول چینل پر صبح اٹھ سے شام 6  بجے تک کلاسز ہوں گی۔

نیا چینل باقاعدہ نشریات کا آغاز 14 اپریل کو صبح آٹھ بجے سے کرے گا۔ یہ چینل پہلی سے بارہویں کلاس تک کے بچوں کو تعلیمی معاونت فراہم کرے گا۔ تمام کلاسز کا تدریسی مواد مختلف تنظیموں کی معاونت سے ترتیب دیا گیا ہے۔

پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو چینل کی ترسیل کیلئے ہدایت جاری کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment