اسلام آباد ٹریل 5 پر چیتے آگئے

اسلام آباد مارگلہ ہلز کے ٹریکس پر ہائیکنگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار کیونکہ جناب یہاں چیتے گھوم رہے ہیں ۔۔اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق 3 چیتے ٹریل کے مختلف مقامات پر نظر آ چکے ہیں اور یہاں نہ صرف چیتے بلکہ لومڑی، ہرن اور جنگلی مرغوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جن سب کو خاص کیمروں کی مدد سے ڈھونڈا گیا ہے۔


نیشنل پارک میں موجود نایاب جانوروں پر ہونے والی تحقیق میں جدید آلات کا استعمال اور ان نسلوں پر ریسرچ جاری ہے۔

ایک خاص تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک لومڑی اپنے مسکن یعنی ٹریل پر پھینکی گی گندگی کو اٹھا کر صاف کر رہی ہے وائلڈ لائف حکام کا کہناہےکہ ٹریل پر آنے والے شہریوں کو ان جانوروں سے احتیاط کے ساتھ ساتھ ٹریل کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment