لاک ڈاؤن: حکومت پنجاب نے مزید سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب: حکومتی احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے کورونا لاک ڈاوَن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2پرفارمے پُرکرکے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ایک  میں شہر بھر کے  لوگوں کی آمدورفت کے بارے میں درج کیا جائے گا اور دوسرے پر فارمہ میں صوبے سے باہرعوام کی آمدورفت کو شامل کیا جائے گا۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے عائد مشروط سفری پابندی کوختم کر دیا۔ عدالت نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ2594مریض رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ30 اموات ہوچکی ہیں۔ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے12 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment