ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینےکا فیصلہ ،اعلان کل ہو گا

اسلام آباد: نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی طرف سےاٹھائے جانیوالے اقدامت کا اعلان کل کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام سے شرکت کی۔ وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء اعلی بھی ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس اور اسکی روک تھام کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔ وزیراعلی سندھ نےدرخواست کی تھی کہ کوئی بھی فیصلہ کرنےسےقبل سندھ حکومت سےمشاورت کیجائے۔ وزیراعلی سندھ نےدرخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ حکومت کی طرف سےاٹھائے جانیوالے اقدامت کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔ اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مزید فیصلے  بھی کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment