کورونا وائرس: عالمی بنک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی بنک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر جاری منصوبوں سے فراہم کرنے کیلئےعالمی بنک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے یہ رقم صحت، ماحولیات، فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔

یاد رہےعالمی بنک کی جانب سے بیس کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے۔ پندرہ کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے جب کہ پانچ کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment