گجرات کے قریب آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،حادثے میں 2 پائلٹ شہید


اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق گجرات جلالپور جٹاں چوپالہ میں آرمی کا ہیلی کاپٹر صبح 8 بجے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جس میں پاک آرمی کے دو پائلٹ  میجر عمراور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔ حادثے کے بعد احساس اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

شہید ہونے والے انسٹرکٹر پائلٹ میجرعمرکا تعلق گجرات جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.