ملک بھرمیں کوروناکےمصدقہ کیسزکی تعداد 5374 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ کے مطابق سندھ 1411، کے پی 744، بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 230 ہوگئی‏۔ پنجاب میں کورونا کےمصدقہ کیسز 2594 ہوگئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کی تعداد 224، آزاد جموں کشمیرمیں کورونا مریض 40 جبکہ اسلام آباد میں131ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 93 اموات ہوچکی ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے336نئےمریض سامنے آئے اور 4 اموات ہوئیں ۔ ملک بھر میں 65114 افراد کےکورونا ٹیسٹ کیے جا چکےہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 3233 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment