بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 سالہ بچہ شہید، 4شہری زخمی

پچھلے 24 گھںٹوں سے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے چیری کوٹ، رکھ، چکری ،بروہ اور ڈھنڈنیال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سالہ کمسن شہید اور 4 شہری شدید زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

 ان کا کہنا تھا پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کربھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھر پورجواب دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں