مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے کہاں ملے؟

سوشل میڈیا اسکینڈلز میں جگہ بنانے والی شخصیات مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ آمنے سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کا ایک آن ایئر پروگرام میں کہنا تھا کہ جب وہ 12 روز کے لیے دبئی میں تھے تو انہیں ایک روز فون پر کسی عورت جو خود کو حریم شاہ کہ رہی تھی نے کھانے کی پیشکش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حریم کو نہ پہلے کبھی دیکھا تھا نہ ملے تھے مگر ان کی ہی پیشکش پر ان سے دبئی کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔ انہیں دین کے بارے میں واعظ و نصیحت بھی کیں اوران کے ساتھ سیلفیز بھی لیں۔

دوسری جانب حریم شاہ نے ان کے ان دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مفتی صاحب سے نہ تو کبھی ملی ہیں اور نہ ہی ان سے ملنے کا اشتیاق رہا بلکہ وہ تو مفتی صاحب کی بیٹی کی عمر کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں غلط باتیں نہیں کرنی چاہیئیں انہوں نے اگر مجھے کسی گیدرنگ میں دیکھا ہے تو میں نے ان کو نہیں دیکھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment