مارگلہ ہلز کے ٹریکس پر ہائیکنگ کرنے والے ہوشیار، چیتے،لومڑیاں ،ہرن باہر نکل آئے

اسلام آباد: مارگلہ ہلز کے ٹریکس پر انسانوں کی ہائیکنگ کم ہونے پر جنگلی جانور باہر نکل آئے ہیں۔

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق 3 چیتے ٹریل کے مختلف مقامات پر نظر آ چکے ہیں اور یہاں نہ صرف چیتے بلکہ لومڑی، ہرن اور جنگلی مرغوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں خاص کیمروں کی مدد سے ڈھونڈا گیا ہے۔

نیشنل پارک میں موجود نایاب جانوروں پر ہونے والی تحقیق میں جدید آلات کا استعمال اور ان نسلوں پر ریسرچ جاری ہے۔

ایک خاص تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک لومڑی اپنے مسکن یعنی ٹریل پر پھینکی گئی گندگی کو اٹھا کر صاف کر رہی ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ ٹریل پر آنے والے شہریوں کو ان جانوروں سے احتیاط کے ساتھ ساتھ ٹریل کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں