وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں کو پھر متحرک کرنے کا فیصلہ

Imran-Khan-1

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس فنڈز جمع کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے وزارت اوورسیز کے تعاون سے خصوصی ویب سائیٹ تیار کر لی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس ویب سائیٹ کے زریعے سمندر پار ہم وطنوں سے کورونا ریلیف فنڈز کیلئے عطیات کی اپیل کریں گے۔

اس ہی ویب سائیٹ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی با آسانی فنڈز دے سکیں گے. فنڈز دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ویب سائٹ پران کے نام بھی شائع ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایک خاندان کی مدد کے لئے کم سے کم 35 ڈالر بھیجے جا سکیں گے۔ 35 ڈالر یا اس سے زیادہ کی رقم  ماہانہ کی بنیاد پر بھی دی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں