کروڑوں پاکستانیوں کی حساس معلومات لیک، سائبر سیکورٹی کمپنی نے بڑا دعوی کر دیا

 ڈارک ویب پر کروڑوں پاکستانیوں کی ذاتی معلومات کی تفصیلات کی غیرقانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک سائیبرسیکورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ 11کروڑ 50 لاکھ صارفین کے موبائل نمبرز اور ذاتی معلومات کی تفصیلات کا ڈیٹا غیرقانونی طور پر چرا کرایک ڈارک ویب پر 20 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک ٹھوس معلومات نہیں ملیں جب کہ حقائق کا سراغ لگانے کے لیے موبائل کمپنیوں سے مل کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment