سندھ حکومت کی طرف سےغریبوں میں غیرمعیاری راشن کی تقسیم

اسلام آباد: تفصیل کے مطابق میڈیا کو جاری بیوروآف سپلائی اینڈ پرائس کے دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کو فراہم کردہ 20 کلو کے راشن بیگ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب اتنے ہی وزن کے بیگ کی قیمت میں 179 روپے کا فرق پایا گیا. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ضلع کے چار تعلقوں میں حکومت کی جانب سے یوسی چیئرمین کو فراہم کردہ ان راشن بیگز کے حوالے سے ایک اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ حکومت کو فراہم کردہ راشن بیگز میں غیر معیاری سامان تھا۔

راشن بیگز کو تمام تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کے تحت یوسی چیئرمینز کو فراہم کیا گیا تھا اور جیسے ہی ان بیگز کی تقسیم شروع کی گئی تو ان میں نہ صرف ناقص سامان کی موجودگی بلکہ ان میں کم وزن کی شکایات بھی سامنے آئیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشن بیگز کے کم وزن اور ان میں غیر معیاری سامان کی شکایات کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ون لیاقت کلہوڑو نے محکمہ خوراک اور بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے عملداروں کے ساتھ مل کر اس سارے معاملے کی تفتیش کی۔

اے ڈی سی نے راشن فراہم کرنے والے کاروباری شخص محمود راجپوت، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے سامنے راشن بیگز کی تفتیش کی، جس میں راشن بیگز میں فراہم کردہ کچھ چیزیں ناقص پائی گئیں رپورٹ کے مطابق تفتیش کے بعد راشن بیگز فراہم کرنے والے محمود راجپوت کو کہا گیا کہ وہ راشن بیگز میں فراہم کردہ کچھ چیزوں خاص طور پر دال چنا اور چاول کو تبدیل کریں جوغیرمعیاری ہیں۔

اے ڈی سی لیاقت کلہوڑو نے بتایا کہ راشن بیگز میں فراہم کیے گئے دال اور چاول انتہائی ناقص ہیں اور انہوں نے ہدایات کی ہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے اے ڈی سی کے مطابق باقی رہ جانے والی راشن بیگز میں دال اور چاول کو تبدیل کرکے معیاری کوالٹی کے چاول فراہم کیے جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ محمود راجپوت کو راشن بیگز فراہم کرنے کا ٹینڈر اس لیے دیا گیا تھا کیوں کہ محکمہ خوراک کے عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ان کے دام عام مارکیٹ سے کم تھے راشن بیگز کی تفتیشی رپورٹ میں بیگز فراہم کرنے والے دکاندار کی جانب سے دی گئی قیمتوں کا عام مارکیٹ کی قیمتوں سے بھی موازنہ کیا گیا اور 20 کلو راشن بیگز میں مجموعی طور پر 179 روپے کا فرق پایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشن بیگز کی قیمتیں عام معیاری سامان کے مقابلے میں 179 روپے کم ہونے کی وجہ سے ان میں ناقص سامان شامل کیا گیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیشی ٹیم نے ضلع حیدرآباد کے چاروں تعلقوں میں 15 راشن بیگز کو چیک کیا جن میں سے کئی بیگز میں فراہم کی گئی چیزیں ناقص پائی گئیں جب کہ راشن بیگز میں کچھ پیکنگ کی ہوئی چیزیں پھٹ چکی تھیں اور ایسے بیگز کا وزن کرنا انتہائی مشکل تھا.

بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ راشن بیگز کا عمومی وزن 19 کلو تک ہونا چاہیے تھا مگر حیران کن طور پر کئی بیگز کا وزن اس سے کافی کم تھا جب کہ کچھ کا وزن اضافی بھی پایا گیا عہدیداروں کے مطابق راشن بیگز میں فراہم کیے جانے والے مختلف سامان میں 20 گرام سے لے کر 150 گرام تک وزن کم پایا گیا، جس وجہ سے راشن بیگز کا مجموعی وزن کم نکلا۔
بتایا گیا کہ راشن بیگز میں فراہم کی گئی کئی چیزیں جن میں کوکنگ آئل، دال چنا اور آٹا غیر معیاری کوالٹی کے پائے گئے دوسری جانب راشن بیگز فراہم کرنے والے ٹھیکیدار محمود راجپوت کا کہنا تھا کہ تمام راشن بیگز ہنگامی بنیادوں پر کاغذ کے تھیلوں میں پیک کیے گئے اور انہیں ایک سے دوسری جگہ بھی منتقل کیا گیا تو ان میں موجود کچھ پیک چیزیں پھٹ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment