عالمی وباء: پاکستان کے سابق کھلاڑی ظفر سرفراز انتقال کر گئے

پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ نازکھلاڑی ظفر سرفراز بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد دنیائے فانی سے چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر ظفر سرفراز کو 6 روز قبل کووڈ-19  کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔

 ظفر سرفراز 3 روز وینٹی لیٹر پر رہے مگر طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئے۔

اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر اعجاز احمد کے مطابق ظفر سرفراز نے پشاور کے لیے فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment