ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک مزید توسیع ،وفاقی کابینہ کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں لاک ڈاون میں توسیع سے متعلق کابینہ ارکان میں مکمل اتفاق رائے ہو گیا۔ کابینہ اجلاس میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجاویز پر حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں کورونا کے سلسلے میں درآمد کی جانے والی اشیا پر برانڈ سپیسفکیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق دیدی۔ کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا کنٹرول وائلڈ لائف وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیاگیا۔ کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

کابینہ نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ایجنٹس کے کمیشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری بھی دیدی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment