ملک بھرمیں کورونا کےمصدقہ کیسز کی تعداد 5716 ہوگئی

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے جن کے مطابق پنجاب میں کورونا کےمصدقہ کیسز 2826، سندھ 1452،خیبرپختونخوا 800 اور بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 231 ہوگئی۔

گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 233، ‏آزادکشمیرمیں 43 جبکہ اسلام آباد میں 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شما ر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 96 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 3 اموات ہوئیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے 1378 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment