چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: چیف جسٹس کے نائب قاصد محمد احسان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آگئی۔

ذرائع کے مطابق محمد احسان کی رپورٹ پازیٹو آنے پر سپریم کورٹ کے عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے چیف جسٹس گلزار احمد کا بھی ٹیسٹ کیا کورونا ٹیسٹ کے باعث آج چیف جسٹس اپنے گھر پرموجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق بینچ نمبر ون کے سٹاف ،چمبر سٹاف اور لائیبریری کے سٹاف کا کورونا ٹیسٹ آج کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سٹاف میں 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں تاحال مسلسل کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور نمونوں کو ٹیسٹ کرنے کے لیے آئی این ایچ میں بھیجا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment