نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر‏: چین نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا

اسلام آباد: ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاک چین تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترا ہے۔ چین نے وویان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا بھرپور خیال رکھا۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ کے مطابق چین نے پاکستان کو 33 ہزار744 حفاظتی کٹس فراہم کیں۔چین نے 529924 این 95 ماسکس فراہم کئے۔ چین نے 10000 ٹیسٹنگ کٹس ،36 وینٹیلیٹرز، 180 تھرامامیٹر، 100 تھرمل سکینرز بھی دیئے۔24900 گلوز، 59376  چشمے، 10000 سینٹائزرز، 1558379 میڈیکل ماسکس فراہم کئےگئے۔ چین نے خصوصی لباس کی تیاری کیلئے 1442 کلو گرام کپڑا بھی فراہم کیا۔

ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ نے کہا کہ چینی ماہرین کے وفد نے پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ چینی ماہرین نے ڈاکٹرز، سرکاری اہلکاروں، شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔.

چینی طبی ماہرین اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور خیبرپختونخوا گئے. پاک چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی.

چینی وفد آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا.چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ چینی وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment