رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

Rabi Pirzada-38 Sipara

سوشل میڈیا کی متنازعہ شخصیت رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

رابی پیرزادہ اپنی ویڈیو میں بات کے دوران قرآن کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے پاروں کی تعداد کو 38 بتا گئیں جس نے ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔ بعد ازاں غلطی کا اندازہ ہونے پر ویڈیو کو ٹھیک کر لیا گیا، اور سپارے کی جگہ سورت کا لفظ شامل کر لیا گیا۔ ویڈیو کے حوالے سے آنے والے کمنٹس میں رابی پیرزادہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہونے پر غلط ویڈیو کو ہٹا کر صحیح ویڈیو اَپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے رابی پیرزادہ نے کچھ عرصہ قبل غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد مذہب کی طرف مائل ہونے کا عندیہ دیا اور شوبز چھوڑ دیا۔ اس اعلان کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لوگوں کو دین سکھانے کے لیے مختلف ویڈیوز بنانے کا اعلان کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment