کورونا کی حفاظتی کٹس کی فراہمی، فلاحی تنظیم میدان عمل میں آ گئی

Dr Maaz Aslam-BBH-Give Back Pakistan

راولپنڈی میں کرونا وائرس کے پیش نظر Give back Pakistan کے نام سے تنظیم میدان میں اُتر آئی ہے جو ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اور اسپتال انتظامیہ کے لیے خصوصی حفاظتی سوٹ مفت فراہم کر رہی ہے۔ 

راولپنڈی میں ایک طرف سرجیکل ماسک این 95 ماسک سمیت سینیٹائرز اور کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اشیاء میں منافع خوری عروج پر پہنچ گئی  ہے تو دوسری جانب ’’گیو بیک پاکستان ‘‘کے نام سے  ایک تنظیم نے کرونا وائرس سےفرنٹ لائن پر لڑنے والی فورس یعنی  ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل نرسز اور دیگر عملے کو حفاظتی سوٹ، شیلڈ، گلاسز ماسک  تقسیم کرنا شروع کردئیے  ہیں۔ اس ضمن میں اب تک ساڑھے چھ ہزار حفاظتی کٹس بالکل مفت تقسیم کی جا چکی ہیں۔

تنظیم سے متعلق ڈاکٹر معاذ اسلم  کا کہنا ہے کہ ان کی فیکٹری میں درزی موجود ہیں جو یہ حفاظتی سوٹ تیار کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹروں اور عملے کو مکمل حفاطتی انتظامات پر مشتمل سوٹ تیار کر رہے ہیں۔ حفاظتی سوٹ کے ساتھ حفاظتی ماسک دستانے اور شلیڈ اور عینکیں بھی شامل ہیں ۔ فیکٹری میں کام کرنے والے ٹیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لئے ہم بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

 ڈاکٹر معاذ کا  مزید کہنا تھاکہ جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہم خدمت کا یہ عمل جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment