لاک ڈاؤن: نوجوان 12 دن بعد اونٹ پر سوار ہو کر گھر پہنچ گیا


اترپردیش: لاک ڈاؤن کے باعث پھنسا نوجوان اونٹ پر سوار ہو کر 12 دن بعد بالا آخر گھر پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش ریاست کے ضلع بھدوہی کا نوجوان اڑیسہ میں روزگار کی خاطر مقیم تھا. اسی دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت میں جنتا کرفیو نافذ کر دیا گیا اور شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی.اسی صورتحال سے تنگ آ گیا نوجوان نے اونٹ پر سوار ہو کر گھر کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔

اونٹ پر سفر کے دوران 15 سالہ لڑکے کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سفر کے دوران ہی ڈاکوؤں نے نوجوان کو لوٹ لیا، موبائل سمیت نقدی لے آڑے۔ تاہم نوجوان کے گھر پہنچنے پر اہل خانہ بہت خوش ہو ئے۔

بالا آخر انکیت کے گھر پہنچنے پرگھر والے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم سے رابطہ کیا اوراس کو اسکے ہی گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ۔ نوجوان کی سکریننگ بھی کی گئی جس میں انکیت کا ٹمپریچر نارمل رہا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.