ڈونلڈ ٹرمپ: ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روک دیے جائیں

POTUS Donald Trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو فنڈز دینے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر چین نواز کا الزام لگا کر اپنی انتظامیہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روک دیے جائیں۔  امریکی صدر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 4 سو سے 5 سو ملین ڈالر فراہم کرتا ہے جبکہ چین عالمی ادارہ صحت کو صرف 40 ملین ڈالر دے رہا ہے۔

خیال رہے ایک ہفتے قبل بھی امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس پر تاخیر سے ایکشن لیا جبکہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو بھاری فنڈز دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment