کورونا وائرس: پاؤں پر نشانات بھی نئی علامت ہو سکتے ہیں

اسلام آباد:غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ماہرین نےدعویٰ ہے کہ آپ کے پیروں پر نشانات کورونا وائرس کی ابتدا کی انتباہی علامت ہوسکتے ہیں۔ ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے۔ ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کووڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا۔

ہسپانوی جنرل کونسل آف آفیشل پوڈیا سٹریٹ کالجز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مہلک وائرس کا ابتدائی اشارہ ہوسکتا ہے جس نے اب تک لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

اپنے بیان میں ماہرین کا کہنا تھا کہ متعدد معاملات جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کے پاؤں پر نشانات تھے وہ اٹلی، فرانس اور اسپین میں پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment