کورونا وائرس: چین نے نہیں بنایا، امریکی جنرل


 واشنگٹن: امریکی جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس چین کا بنایا ہوا نہیں ہے بلکہ یہ قدرتی طور پر پہلے سے ماحول میں موجود تھا۔

 رپورٹ کے مطابق مارک ملی کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسی کے حکام نے کورونا وائرس کے متعلق قیاس آرائیوں کا جائزہ لیا لیکن معاملے پر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں چین اورامریکہ کورونا وائرس کی صورت میں ایک دوسرے پر حیاتیاتی حملے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کو’چینی وائرس‘ بھی قرار دیا تھا جس کے رد عمل میں چین نے امریکہ کو اپنے الزام تراشیوں سے باز رہنے اور اپنے کام پر توجہ دینے کا کہا تھا۔

چین کی وزارت خارجہ نے کورونا وائرس کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے امریکی فوج پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس وائرس کو ووہان میں لے کر آئے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.