یوٹیوب کا ویڈیوز کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: یوٹیوب نے ویڈیوز کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اب یوٹیوب ایک نئی آپشن بہت جلد پیش کررہا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے کسی بھی ویڈیو کو مضامین یا چیپٹرز میں بانٹا جائے گا اور اس پر منٹ اور سیکنڈ کے ٹائم سٹیمپ لگائے جاسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو کا تعارف 0:00 پر، تجزیہ 1:32، مثبت اور منفی پہلو 6:54 اور اختتامیہ 9:10 پر شروع ہوجائے گا اور ویڈیو تخلیق کرنے والا اسے مختلف حصوں میں بانٹ سکے گا۔ تاہم ویڈیو بنانے والے تمام افراد ٹائم سٹیمپ نہیں لگاتے اور نہ ہی اس کی وضاحت کرتے ہیں۔

فی الحال خود یوٹیوب بھی اپنی جانب سے اس آپشن کو ازخود شامل کرنے پر کوئی غور نہیں کر رہی لیکن بڑے پیمانے پرکی گئی اس تبدیلی سے خود یوٹیوب کو فائدہ ہوگا اور یوں ویڈیو مزید مفید کارآمد اور دیکھنے میں آسان ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment