کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ، 11افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی ہیں۔ جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5988 تک پہنچ چکی ہے۔اس وقت پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4435  ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2945 تک پہنچ گئی۔سندھ میں 1518 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 865 اور اسلام آباد میں  140ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 240 اور گلگت بلتستان میں 234کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر 45 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے 55 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3280 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 588 ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کی سہولت قائم ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1496 ہے۔کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1446 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 107تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 نئی اموات سامنے آئیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، کے پی کے میں  38مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 2 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا۔اب تک 73 ہزار 439 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment