عدنان جعفر کا بڑا کارنامہ: امریکی ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ میں انٹری

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان جعفر امریکی ٹی وی سیریز میں پہلی بار پاکستانی جنرل کا کردار نبھا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شائقین امریکی ٹی وی سیریز ‘ہوم لینڈ’ کے آخری سیزن کی نویں قسط میں عدنان جعفر کو اچانک دیکھ کر حیران ہوگئے۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ جب کسی ہالی وڈ فلم یا ڈرامے میں کسی پاکستانی نے ہی پاکستانی کا کردار ادا کیا۔

عدنان جعفر کا کردار اگرچہ مختصر ضرور تھا مگر کسی امریکی سیریز میں اداکاری کیلئے جگہ بنانا کسی کارنامے سے کم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سیریز میں عموماً پاکستانی کا کردار کسی بھارتی کو دے دیا جاتا تھا تاہم یہ پہلا اور باعث فخر موقع ہے کہ امریکی سیریز میں پاکستانی آفیسر کا کردار پاکستانی اداکار نے ہی ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment