پاکستانیوں کی وطن واپسی: ملک کے 6 بڑے ایئرپورٹس پر پروازیں بحال

اسلام آباد: بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد اورملتان ایئر پورٹس کھول دیے گئے۔

اس بارے معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے ملک کے 6 بڑے ایئرپورٹس کو کھولا گیا ہے۔

ان ایئرپورٹس کو 15 سے 18 اپریل تک بیرون ممالک پاکستانیوں کو لانے کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ ان ایئرپورٹس پر صرف بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ایئرپورٹ اورملحقہ ہوٹلوں میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ کھولے جانے والے ایئرپورٹس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹ شامل ہیں۔افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رمضان المبارک سے قبل پاکستان لایا جائے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستانیوں کو افغانستان سے براستہ طورخم بارڈر لانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔طورخم بارڈر پر قرنطینہ کا بندوبست بھی کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment