کورونا وائرس: جرمنی میں معیشت کا بحران جانوروں کی جان لینے پر تل گیا

کورونا وائرس کے سبب جرمنی میں سنگین معاشی بحران پیدا ہو گیا ہےاسی بنا پر جانوروں کی خوراک پوری کرنے میں  بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث جرمنی میں عوام کے گھروں تک محصور ہونے سے چڑیا گھر اور پارکس بھی سنسان پڑے ہیں۔

 نیومینسٹر چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاح آنا چھوڑ چکے ہیں اور انتظامیہ کے پاس فنڈز بھی ختم ہو رہے ہیں۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے سبب جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دوسرے جانوروں کا پیٹ بھرا جا سکے۔

 انتظامیہ کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن ان جانوروں کی لسٹ بنا لی گئی ہے جن کو پہلے ذبح کیا جائے گا۔

   واضح رہے جرمنی کی قومی چڑیا گھر ایسوسی ایشن (وی ڈی زیڈ) کا موقف ہے کہ چڑیا گھر بہت سے دوسرے کاروباروں کے برعکس  سست روی میں نہیں جا سکتے اور اخراجات کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔ جانوروں کو اب بھی روزانہ کھانا کھلانا اور ان کی دیکھ بھال ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment